وزیراعظم آج کون سے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے؟ پرویز خٹک نے پیشگوئی کردی

28  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کے آج شام قوم سے خطاب کریں گے، کون سے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے، پرویز خٹک نے پیشگوئی کردی۔
وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں پیٹرول دس روپے سستا کرنے کا اعلان کریں گے، چار ماہ تک پیٹرول کے مہنگا نہ ہونے کے حوالے سے بھی اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فی یونٹ بجلی میں پانچ روپے کی کمی کا اعلان بھی ہوجائے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کا تیسرا اہم اعلان یہ ہوگا کہ بے روزگار بی اے پاس افراد کو ماہانہ دس سے بیس ہزار روپے دیےجائیں گے۔
اس سے قبل وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں آج بہت بڑا اعلان کرنیوالے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ قوم تیار ہو جائے، وزیراعظم آج دل کی بات کریں گے، کھل کر بات کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved