وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی سلامتی کے متعلق بھی مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 14 فروری کو بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔