عمران خان کا جنگ جیو گروپ کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

28  فروری‬‮  2022

عمران خان نے کہا کہ جنگ جیوگروپ نےشوکت خانم کے خلاف  جھوٹی خبریں لگائی ہیں اور وہ انصاف  کیلئےعدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے قوم سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جیوگروپ نے شوکت خانم ہسپتال سے متعلق جھوٹی خبر لگائی کہ ہسپتال کا پیسہ پارٹی کو جارہا ہے لیکن اتنی زحمت نہیں کی کہ شوکت خانم ہسپتال کی انتظامیہ سے اس کا مؤقف ہی لے لیتے۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم انتظامیہ جھوٹی خبر پر جنگ جیوگروپ کے خلاف لندن میں مقدمہ کرنے جارہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اس سے قبل ہمارے ایک وزیرپر بھی بے بنیاد الزام لگائے گئے اور انہوں نے لندن کی عدالت میں مقدمہ درج کر کے انصاف حاصل کیا۔اب ہمارے ایک اور وزیر کو بھی ایسے بے بنیاد الزامات کا سامنا ہے اور وہ بھی لندن کی عدالت سے رجوع کر رہے ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved