وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں بل گیٹس کیساتھ ملاقات کے متعلق بھی گفتگو کی ہے۔
آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہماری حکومت بہت نالائق ہے، اگر ایسا ہی ہے تو عالمی ادارے ہماری تعریف کیوں کر رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ورلڈبینک نے احساس پروگرام کو دنیا کے 4 بہترین پروگرامز میں شمار کیا، جبکہ عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے کورونا سے بہترین طریقے سے نمٹنے میں 190 ملکوں میں پاکستان پہلے 3 ممالک میں شامل کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف بہترین حکمت عملی پر عالمی ادارہ صحت نے بھی ہمارے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جب بل گیٹس مجھے ملنے آئے تو انہوں نے خصوصی طور پر پوچھا کہ کورونا کیخلاف ایسے کیا اقدامات اٹھائے کہ اتنے بڑے چیلنج سے بآسانی نکل آئے، وہ این سی او سی کے اجلاس میں بھی گئے اور حکومت کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بل گیٹس نے اس پر بھی تعریف کی کہ ہم ایک ایک طرف کورونا کیخلاف کامیاب پالیسی اپنائی اور دوسری جانب اس دوران پاکستان میں کوئی پولیو کیس بھی سامنے نہیں آیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر حکومت کو ہدف تنقید بنانے والی اپوزیشن کی بڑی جماعتوں سے سوال کیا کہ یہ دونوں جماعتیں بتائیں کہ کیا کبھی ان کی حکومتوں کی بھی عالمی اداروں نےتعریف کی ہے؟