فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کراچی سے 10 کھرب سے زائد ٹیکس وصولی کا دعویٰ

28  فروری‬‮  2022

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے دوران کراچی سے 10 کھرب کی ٹیکس وصولی کا دعویٰ کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے حالیہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2021ء سے فروری 2022ء تک کراچی سے ایک ٹریلین سے زائد کے ٹیکس وصول کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کو 920 ارب کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف دیا گیا تھا، جبکہ لارج ٹیکس پیئر آفس نے ٹارگٹ سے 83 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس وصول کیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ فروری میں ٹیکس وصولی کا ہدف 105 ارب تھا جبکہ 107 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ وزارت خزانہ نے بھی رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں 9 فیصد جبکہ برآمدات میں 27 فیصد ریکارڈ اضافے کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved