آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات

16  ستمبر‬‮  2021

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی  جس میں آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نےانسانی اور مہاجرین کے بحران سے بچنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور بحران میں اقوام متحدہ کے ادارہ مہاجرین کے کردار کی تعریف کی۔  ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی ،افغانستان کی تازہ صورتحال اور انسانی امداد کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ  کے ہائی کمشنربرائے مہاجرین نے پاکستان کی چار دہائیوں تک چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی سمیت افغانستان میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔  حالات کی  مزید بہتری کیلئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved