قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

28  فروری‬‮  2022

قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم کی بریت کے خلاف  اسامہ خالد بٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی  ہے، جس میں پنجاب حکومت کو بذریعہ پراسیکیوٹر جنرل فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے  استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 184 تھری کے تحت لاہور ہائی کورٹ نے  حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا، اسلئےقندیل بلوچ کے قاتل کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ قندیل بلوچ کو  15 جولائی 2016ء اس کے بھائی  وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا، اور ماں کی جانب سے معاف کرنے پر عدالت نے رواں ماہ وسیم کو بری کر دیا تھا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved