عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا گیا، ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی

25  اکتوبر‬‮  2021

بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر جماعتوں نے نئے وزیر اعلیٰ کے لیے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا ہے، جس کے بعد وہ اسپیکر کے عہدے سے بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل اتوار اور پیر کی درمیانی شب عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر صوبائی اسمبلی کی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں نئے قائد ایوان کے لئے عبدالقدوس بزنجو جب کہ نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان بی اے پی نے کہا کہ بی این پی، بی این پی عوامی، جے یو آئی اوربی اے پی کے ناراض اراکین آنے والی حکومت میں شامل ہوں گے جب کہ حکومت سازی سے متعلق پی ٹی آئی کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو دعوت دیتے ہیں  کہ آئیں بلوچستان کی بھلائی کے لیے مل کر کام کریں، گزشتہ 3 سال گزر گئے اب آگے صوبےکے مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے  ہیں۔

حکومت میں بی اے پی کے ان ارکان اسمبلی کو اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے جو جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved