کیف پر روسی افواج کا دوبارہ حملہ، جنگ میں شدت آنے کا خدشہ

1  مارچ‬‮  2022

روسی فوج کی جانب سے یوکرین پر حملوں میں شدت آگئی، یوکرائن کے فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے دارالحکومت کیف پر دوبارہ حملہ شروع کر دیا ہے۔

روس کی یو کرین کے شمال مشرقی شہر اوختیرکا پر گولہ باری جاری ہےیوکرینی ریجنل گورنر کا کہنا ہے کہ  گولہ باری سے 70 یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے۔روسی حملے میں یوکرین کا فوجی یونٹ تباہ ہو گیا۔روسی فوج کی جانب سے  یوکرین کےدارالحکومت کیف پر بھی حملے جاری ہیں۔ جنرل اسٹاف یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ کیف میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔روس بیلاروسی فوجی دستوں کے ساتھ مل کر کارروائی کرنا چاہتاہے۔روس بیلاروس کی فضائی حدود استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس سے قبل یوکرینی صدر نے بیان میں کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات میں مطلوبہ نتائج نہیں ملے۔روس نے اپنا موقف واضح کر دیا ،ہم نے امن کی خواہش کا اظہار کیا ۔ولودو زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وفد کیف واپس آئے گا تو مذاکرات کے اگلے دور کے متعلق فیصلہ کریں گے۔مذاکرات کے دوران بھی روس نے حملے جاری رکھے۔روس صرف دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔روس اپنا وقت ضائع نہ کرے، ہم ان کے حربوں کو نہیں مانتے۔

یوکرائن کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی جانب سے ایک فیس بک پوسٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کیف کے ارد گرد حالات بدستور کشیدہ ہیں۔پوسٹ میں کہا گیا ہے روسی فوجی عسکری اور سویلین اہداف پر گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہیں۔پوسٹ میں روس کی جانب سے ریپبلک آف بیلا روس کے اعلیٰ تربیت یافتہ فوجی یونٹوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے اور بیلا روس کی فضائی حدود کو یوکرائن پر فضائی حملوں کے لیے استعمال کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved