نوکیا نےجدید ترین فیچر سے لیس اسمارٹ فون تیارکر رہی ہیں جوعوام الناس میں کافی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
نوکیا نے سی سیریز کے 3 نئے کم قیمت اسمارٹ فونزمتعارف کرائے ہیں جن میں زیادہ توجہ ان کی پائیدارہونے پرمرکوز کی گئی ہے۔نوکیا کی جانب سے سی 21، سی 21 پلس اور2 کو بار سلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرایا گیا ہے۔
سی 21 پلس
سی سیریز کے ان تینوں فونز میں سی 21 پلس سب سے طاقتوراور جدید فیچر سے لیس فون ہے جس میں 6.5 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔نوکیا کے اس شاندار فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جسے فیس ان لاک کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ بیک پرمین کیمرا 13 میگا پکسل اور2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دستیاب ہیں۔نوکیا کا یہ بہترین فیچر سے لیس فون اپریل میں فروخت کے لئے دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 24 ہزارپاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔
سی 21
نوکیا کا یہ فون پلس ماڈل کا کم قیمت ورژن تصور کیاجاسکتا ہے جس میں 6.5 انچ کا ڈسپلے موجود ہے.فون کا فرنٹ کیمرا 5 میگا پکسل کا جبکہ بیک پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔یہ فون مارچ کے رواں ماہ کے اختتام پر فروخت کے لئے دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔
نوکیا سی 2 سیکنڈ ایڈ
نوکیا کے اس فون کو سی 2 کا اپ ڈیٹ ماڈل کہا جائے تو بے جانہ ہوگا تاہم یہ فیچر کے لحاظ سے پہلے ماڈل سے کم فیچر رکھتا ہے۔اینڈرائیڈ 11 گوایڈیشن آپریٹنگ سسٹم والے فون میں 4 جی بی سپورٹ دستیاب ہے جبکہ ایک سے دو جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج بھی موجود ہے۔یہ فون مئی میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا اس کی قیمت 17 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔