اپوزیشن مگرمچھ کے آنسو بہانہ چھوڑ دے ،بلاول بھٹو 12 اکاؤنٹس کا جواب دیں، فرخ حبیب

1  مارچ‬‮  2022

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو لانگ مارچ چھوڑ کر 12 اکاؤنٹس کا جواب دیں۔

فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ممبر ریٹائرڈ ہونے سے اسکروٹنی کمیٹی غیرفعال ہے، اپوزیشن مگرمچھ کے آنسو بہانہ چھوڑ دے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وزیراعظم نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، وزیراعظم کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ ایف بی آر نے مالی سال 2021-22 جولائی تا فروری 8 ماہ میں 3799 ارب کا ٹیکس جمع کیا جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت سے 30 فیصد زیادہ ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ 2018 میں ن لیگ حکومت کے آخری سال میں ٹوٹل ٹیکس 3800ارب جمع ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved