چوہدری برادران نے تحریک عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکال دی، وزیراعظم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان

1  مارچ‬‮  2022

چوہدری برادران نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی باتیں صرف افسانہ ہیں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سرکاری وفد کے ہمراہ آج لاہور میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم  کے ہمراہ وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزراء فواد چوہدری، عبدالرزاق داؤد، خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر اور عامر ڈوگر شامل تھے۔ دوسری جانب ق لیگ کے وفد میں چوہدری پرویز الہیٰ، مونس الہیٰ، شافع حسین اور سالک حسین بھی چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ تھے۔

دونوں وفود کے مابین ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی، جس میں وزیراعظم عمران خان نے سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، اور انکی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی باتیں صرف افسانہ ہیں، (ق) لیگ مکمل طور پر حکومت کیساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔

اعلامیے کے مطابق چوہدری برادران نے شہباز شریف کو بتا دیا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد سے عمران خان کو ہٹا نہ سکے تو وہ پہاڑ پر اور ہم زمین کے نیچے دھنس جائیں گے، انہوں نے کہ اب 14 سال بعد شہباز شریف کو ہمارا خیال آگیا۔ چوہدری برادران کا کہنا ہے کہ ایسی چال کا کیا فائدہ جس کی کامیابی کا کوئی چانس ہی نہ ہو۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  قائد حزب اختلاف شہباز شریف، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن چوہدری برادران سے ملاقات کر چکے ہیں، اور تحریک عدم اعتماد کیلئے ان سے تعاون طلب کر چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved