حکومت نے تیسری ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی

1  مارچ‬‮  2022

وفاقی کابینہ نے تیسری ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایمنسٹی سکیم کا آرڈیننس جاری ہونے کے بعد صرف 5 فیصد کے ٹیکس ریٹ پر غیر ظاہر شدہ اثاثے ڈیکلیئر کئے جا سکیں گے۔ آرڈیننس کے اجراء کے بعد ڈیکلیئر کئے گئے اثاثوں اور آمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خواہشمند سرمایہ کار ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے نئی کمپنی بنائے گاجس سے فائد اٹھانے کی Cut off Date دسمبر 2022ء ہوگی۔ سکیم کے تحت منافع بخش صنعتی یونٹ گزشتہ 3 سال سے نقصان والی کمپنیوں کو خرید سکتا ہے، جس پر 3 سال کیلئے ٹیکس کی چھوٹ ہو گی۔

علاوہ ازیں اوورسیز پاکستانی غیرملکی اثاثے سرمایہ کاری کیلئے بھیجتے ہیں تو اس صورت میں 5 سال کیلئے ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved