بھارت کو شکست دینے کے بعد ،قوم کا کرکٹ ٹیم سے ایک اور مطالبہ

25  اکتوبر‬‮  2021

بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اگلا ہدف، دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 26 اکتوبر بروز منگل شام 7 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ 17 ستمبر 2021 کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا ۔جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ منسوخ کیے جانے پر شائقین کرکٹ نے سخت مایوسی کا اظہار کیا تھا اور اب سوشل میڈیا پر پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل قومی ٹیم کے چاہنے والے یہ خواہش رکھتے ہیں کہ پاکستان نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔سپر 12 میں ہر ٹیم 5 میچز کھیلے گی اور ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved