یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرنے کیلئے پاکستان پر یورپی یونین، برطانیہ اور ترکی سمیت متعدد ممالک کا دباؤ

1  مارچ‬‮  2022

یورپی یونین، برطانیہ، آسٹریلیاء، ناروے، ترکی، جاپان، یوکرین، سوئٹزر لینڈ، ڈنمارک اور کینیڈا سمیت متعدد ممالک نے پاکستان پریوکرین پر روس کے حملےکی مذمت کرنے پر زوردیا ہے۔

ٹوئٹر  پر جاری اپنے بیان میں پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر نےکہا کہ پاکستان بھی روس کی یوکرین پر جارحیت کی مذمت کرے اور یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی پاسداری کی حمایت میں دیگر ممالک کا ساتھ دے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں روس کی یوکرین پر فوجی کاروائی  کیخلاف اور اس موضوع پر فوری بحث کیلئے ووٹ دینے سے گریز کیا تھا، یہ اجلاس اب جمعرات تک ملتوی ہو چکا ہے۔ علاوہ ازیں 25 فروری کو جب اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں یوکرین پر روس کی فوجی کاروائی کے خلاف ایک مذمتی قرارداد پر رائے شماری ہوئی تھی، تو اس میں چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے بھی اپنی رائے محفوظ رکھی تھی۔

دوسری جانب منگل کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں یوکرین کے سفیر مارکیان چیچک نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان یوکرین پر روس کی جارحیت کیخلاف ٹھوس موقف اپناتے ہوئے فیصلہ کن اقدامات کرے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved