ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد میں ساتھ نہ دینے والی جماعتوں کو خبردار کر دیا

1  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو جماعتیں تحریک عدم اعتماد کو نقصان پہنچائیں گی، انہیں عوام کے سامنے جواب دینا پڑے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی حکومت میں رہتے ہوئے کرپشن کی  ہے اسے عوام کے سامنے جواب دینا ہوگا،  ہم پاکستان کی عوام پر اعتمادکرتے ہیں  جو بھی عدم اعتماد کو نقصان پہنچائے گا اسے عوام کے سامنے جواب دینا پڑے گا۔

ن لیگ کےسینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ای سی سی  نے ملک کی تاریخ میں کبھی ایسے فیصلے نہیں کئے جس سے کابینہ کے ممبران کو فائدہ  پہنچے اور پاکستان کی عوام کو نقصان ہو، حکومت  آخری دنوں میں عوام کی ہمدردی سمیٹنا چاہ رہی ہے جبکہ ایسے اقدامات سے مزید مہنگائی میں اضافہ  ہو گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا  کہ وفاقی حکومت نےچند روز قبل پٹرول کی قیمت میں اس لئے اضافہ کیا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ رہی تھیں جبکہ اب پاکستان اضافی قرضے لے کر پیکج کو پورا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی عوام نے فیصلہ کر لیا ہے، جلد پارلیمنٹ بھی عدم اعتماد کے ذریعے فیصلہ کردے گی۔

انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے  کہا کہ وفاقی حکومت کے ایسے اقدامات اگلی حکومت کے لیے مشکلات کا باعث بنیں گے اور مہنگائی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھے گی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت  آئی ایم ایف کے معاہدوں کی بھی نفی کر رہی ہے،  ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے صاف شفاف انتخابات  کی اشد ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved