پاکستان کو 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کے باعث اقوام متحدہ میں ایک اور اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ماحولیات اسمبلی نے پاکستان سمیت جرمنی اور ایل سلواڈور کو لیڈر ملک قرار دے دیا۔ پاکستان دنیا میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے والا پہلا ملک بن گیا جبکہ ایل سلواڈور کو عشرہ ماحولیات منانے اور جرمنی کو ماحولیات پر زیادہ سرمایہ کاری کرنے پر لیڈرشپ ملی۔ پاکستان 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کو دنیا بھر میں ماڈل کے طور پر پیش کرے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان کو 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے باعث عالمی سطح پر ماحولیاتی لیڈر قرار دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی میں ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ماحولیاتی ویژن میں سیکھنے کو بہت کچھ ہے ، ہمیں ماحولیات میں سرمایہ کاری کرنے پر معاشی فائدہ ہوا،پاکستان نے پائیدار ترقی کیلئے ماحول کے خلاف جنگ ختم کی۔
#Pakistan @ImranKhanPTI vision of #10BillionTreeTsunami is once again termed by @UNEP as a global #Leader initiative at the Ministerial dialogue on #EcosystemRestoration at #UNEA yesterday pic.twitter.com/zGgxH2m7j1
— Malik Amin Aslam (@aminattock) March 1, 2022
کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی میں دنیا بھر کے وزراء شریک تھے۔