عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2  مارچ‬‮  2022

روس یوکرین تنازع نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا۔ خام تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے، برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ 111 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہو گئی ہے۔

امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا ، شنگھائی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینجز میں بھی 1 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ۔وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو قوم سے خطاب میں اگلے بجٹ تک بجلی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی موجودہ قیمتیں 2011 ء کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved