قانون کی پاسداری کیلئے پیش ہوا ہوں، شکر ہے مجھ پر چوری یا ڈاکے کا الزام نہیں،اعظم سواتی

26  اکتوبر‬‮  2021

وزیر ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے،الیکشن کمیشن نے اعظم خان سواتی کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے 15 روز کی مہلت دے دی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی اور شاہ محمود  جتوئی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے اعظم سواتی کو جاری نوٹس کے معاملے پر سماعت کی جس سلسلے میں وفاقی وزیر ذاتی طور پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔وفاقی وزیر اعظم سواتی کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد میں موجود نہیں، وہ اعظم سواتی کی جانب سے جواب داخل کریں گے، شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے ایک مہینے کا وقت دیا جائے، الیکشن کمیشن نے ریمارکس دئے کہ ایک مہینہ بہت زیادہ ہے، 15 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیں، الیکشن کمیشن نے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا کہ خوشی ہے کہ میں کسی چوری یا ڈاکے کے الزام میں پیش نہیں ہورہا، قانون سب کے لیے برابر ہے،الیکشن کمیشن کی پاسداری کے لیے یہاں پیش ہوا ہوں، میری پیشی سے الیکشن کمیشن کا وقار مضبوط ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پرالزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے، اس نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved