پاکستان کی جیت کا جشن کیوں منایا،بھارت میں مسلمان اسکول ٹیچرکو نوکری سے نکال دیا

26  اکتوبر‬‮  2021

بھارت میں مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

مطابق ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کو شئیر کیا تھا۔

خاتون ٹیچر کا اسٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر سے پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا بھارت جس پر ٹیچر نے کہا پاکستان، خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ان کے اسٹیٹس کا اسکرین شارٹ اسکول انتظامیہ کو بھیجا جس پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارت میں طوفان برپا ہوچکا ہے اورجہاں بھارتی میڈیا پاکستان کی اس کامیابی پر مسلمانوں پر الزام جگا رہا ہے وہیں اب انتظامیہ سے بھی پاکستان کی جیت ہضم نہیں ہورہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved