بلا سود قرضوں کے اجرا کے پروگرام کا آغاز، 407 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے، وزیر اعظم

2  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگ جتنا ٹیکس دیں گے وہ مہنگائی کم کرنے کے لیے لگایا جائے گا، ملک میں زیادہ پیسہ آنے کی وجہ سے ہم نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کیں۔

کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے فروری کا طے شدہ441 ارب روپے کا ہدف عبور کرلیا، ٹیکس وصولیوں میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر کو ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا،ہمارے پاس پیسے زیادہ آئے، بجلی کا فی یونٹ 5 روپے، پیٹرول اورڈیزل 10 روپے فی لیٹر کم کیا، قوم سے کہتا ہوں ٹیکس دیں وہ پیسہ نچلی سطح تک لگاؤں گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلاسود قرضوں کے پروگرام کے تحت دو سال میں407 ارب روپے کے قرضے کم لاگت گھروں کی تعمیر، کاروبار شروع کرنے کیلئے دیئے جائیں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ 45 لاکھ خاندان کے شہر میں ایک ایک گھر کو کاروبار شروع کرنے کے لئے 5 لاکھ روپے اور دیہات کے لیے ساڑھے 3 لاکھ روپے سود کے بغیر قرضہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 20 لاکھ روپے قرضہ اپنا گھر بنانے کےلیے دیا جائے گا۔ ان خاندان والوں کے ایک فرد کے لیےٹیکنیکل تعلیم کے لیے بھی معاونت دی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved