عدالت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سپرداری سے متعلق نئے قانونی اصول طے کردئیے

2  مارچ‬‮  2022

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سپرداری سے متعلق نئے قانونی اصول طے کرلیے گئے، لاہور ہائیکورٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سےمتعلق بڑاحکم جاری کردیا۔

لاہورہائی کورٹ  نے فیصلہ سنایا کہ تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی اصل مالک کے حوالے نہیں کی جاسکتی اورتفتیش مکمل ہونے کے بعد نان کسٹم پیڈ گاڑی کو اصل مالک کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی  شہری کو سپرداری پر دینے سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا اور کہا کہ بغیر تفتیش مکمل کیےنان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی فوری سپرداری کرنے کا اسپیشل ججزاور مجسٹریٹ کے پاس اختیار نہیں ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار بارڈر ملٹری پولیس کا ملازم ہے اور دوران ڈیوٹی شہری کی گاڑی کو ناکے پر روکا اور کسٹم حکام کو گاڑی کے خلاف کارروائی کے لیے آگاہ کیا۔کسٹم حکام نے ابھی کاروائی نہیں کی بلکہ شہری نےایڈیشنل سیشن جج سے گاڑی سپرداری کروالی۔

درخواست گزار نے ایڈیشنل سیشن جج کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا اور درخواست گزار نے دوران ڈیوٹی اپنی ایمانداری کےساتھ ڈیوٹی پرفارم کی۔مقامی پولیس اور کسٹم حکام کو گاڑی سے متعلقہ آگاہ کیا اورایڈیشنل سیشن جج نے حقائق کے برعکس گاڑی واپس کرنے کا حکم کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کی انکوائری اورتفتیشی رپورٹ مکمل ہونے تک گاڑی کی سپرداری نہیں کی جاسکتی ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved