عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا یوکرائن کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان

2  مارچ‬‮  2022

ورلڈ بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) یوکرائن کی مالی امداد کے لیے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے ۔

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپس کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں یوکرائن کو تین ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کی جائے گی جن میں سے 350 ملین ڈالرز اگلے ہفتے جاری کر دیے جائیں گے۔آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف یوکرائن کی مالی امداد کی درخواست پر فوری طور پر غور کرے گا۔

عالمی بینک نے امید دلائی ہے کہ وہ جون تک 2.2 بلین ڈالرز کی امداد فراہم کر سکے گا۔مشترکہ بیان میں دونوں عالمی اداروں کے سربراہان کا کہنا تھا کہ وہ روس کے یوکرائن پر حملے کے ممکنہ مالی اثرات کے بارے میں فکر مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد سے اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان ہے اور عالمی سطح پر مزید مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved