کرکٹ ٹیم کی فتح، طالبان کی کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارک باد

26  اکتوبر‬‮  2021

افغانستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دی ہے،طالبان حکومت کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے افغانستان کی ٹی20 ورلڈ کپ میں فتح پر پیغام جاری کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دی۔اس جیت کے بعد طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ ٹیم کی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ٹیم کی ایونٹ میں مزید کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 29 اکتوبر کو میچ ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved