شلپا شیٹھی نے ہدایت کار روہت شیٹھی کو شیشے کی بوتل دے ماری، ویڈیو وائرل

2  مارچ‬‮  2022

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نےایک شو کے دوران ہدایت کار روہت شیٹھی کو شیشے کی بوتل دے ماری۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہدایت کار روہت شیٹھی ایک شو کے سیٹ پر گلوکار بادشاہ سے محو گفتگو ہوتے ہیں، کہ شلپا شیٹھی انہیں آواز دیتی ہیں۔ روہت شیٹھی کو پہلی دفعہ ان کی آواز سنائی نہیں دیتی، جبکہ دوسری دفعہ وہ ان کی آواز سن کر انہیں اشارہ کر دیتے ہیں۔

اس موقع پر شلپا شیٹھی کہتی ہیں اتا ماجی سٹک لے، اور شیشے کی بوتل روہت شیٹھی کے بازو پر دے مارتی ہیں، اور وہ ٹوٹ جاتی ہے۔ جونہی روہت شلپا کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، تو شلپا کہتی ہے کہ مجھے کوئی پکچر دو، اور روہت کہتے ہیں پاگل ہو کیا؟

ویڈیو سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سکرپٹ کے مطابق اور مذاق میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved