بدبخت بیٹے نے ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا

2  مارچ‬‮  2022

خیبر پختونخوا کی تحصیل درگئی میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ  افسوس ناک واقعہ ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے نواحی علاقے سورنہ میں پیش آیا، جہاں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

درگئی پولیس کے مطابق ملزم واردات کرنے کے بعد وہاں سے فرارہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے، اور 4 لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، اور یہ افسوسناک واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا، پولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved