صدر پاکستان ڈاکٹر ٰعارف علوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022ء جاری کر دیا۔
اس آرڈیننس کے تحت 2001ء میں سیکشن 59 سی۔65 ایچ 100ایف کا اضافہ کیا گیا۔ ملک میں سرمایہ کاروں، نئی صنعتوں کے قیام کیلئے صرف 5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
آرڈیننس کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو سرمایہ کاری، بدحال صنعتوں کی بحالی اور نئی صنعتوں کا قیام ہے۔
ظاہرکردہ فنڈز صرف پلانٹ و مشینری خریدنے، نئی صنعتوں کے قیام کیلئے استعمال ہو سکیں گے، جبکہ بیمار صنعتوں کی بحالی کیلئے ٹیکس نقصان اگلے 3 سال کیلئے ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔
آرڈیننس کے تحت بیرون ملک اثاثوں کے حامل پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی اجازت ہو گی، پیکج کے مطابق واپس لائی گئی رقم کے برابر ٹیکس کریڈٹ صرف 5 سال تک دیا جائے گا۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی جانب سے پیش کردہ پیکج آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت آرڈیننس جاری کیا۔