وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کو سٹریٹ کرائم سے پاک کرنے کیلئے7500 مجرمان کیخلاف کاروائی کا حکم

2  مارچ‬‮  2022

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کو سٹریٹ کرائم سے پاک کرنے کیلئے7500 مجرمان کیخلاف کا روائی کا حکم دیا ہے۔

کرا چی میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ہونے والے اجلاس میں پولیس کی طرف سے وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ کو بتایا گیا ہے کہ شہر میں 7500 ایسے مجرمان قانون سے بے خوف خطردندناتے پھررہے ہیں یہ یا تو ضمانت پر رہا ہیں یا پھرمفرور ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کی سر براہی میں ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کرائم سے متعلق آگاہ کرتے ہوے کہا ہے کہ 7500 ایسے پیشہ ور مجرمان ہیں جو بار بار   جرائم کرتے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ میں اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ 143 مقابلے ہوئے جن میں متعدد ملزمان مارے جا چکے ہیں اور 147 زخمی  ہوئے جبکہ 1446 مجرمان کو  گرفتارکرلیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ جو پولیس افسر کام نہ کرے اسے  فوری برطرف کیا جائے  ،عادی مجرمان کی ضمانتیں  ردکی جائیں  اور کراچی کو اسٹریٹ کراِئم سے  محفوظ بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے آئی جی سندھ اور مشیر قانون کو ہدایت جاری کی ہیں کہ اگلے کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کے لیے ڈرافٹ تیار کیا جائے ، ہائی پروفائل کیسز کے لیے اچھے وکلا  کا پینل بنایا جائے اور پٹرولنگ کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت دی کہ نشے کے عادی افراد کوبحالی کے مراکزپہنچایاجائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved