اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین پر روسی حملے کیخلاف قرارداد منظور، پاکستان نے کسے ووٹ دیا؟

2  مارچ‬‮  2022

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں یوکرین پر روس کے حملے کیخلاف بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کرتے ہوئے روس سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ یوکرین سے فوری طور پر فوجوں کا انخلا کیا جائے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی جارحیت کیخلاف قرارداد پر 2 روز تک بحث جاری رہی، جس میں متعدد مغربی ممالک نے روس کی یوکرین کیخلاف جارحیت کی مذمت کی، اور یوکرین نے روس پر نسل کشی کے بھی الزامات عائد کئے۔ بعد ازاں ووٹنگ میں 193 ممالک میں سے 141 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، اور روسی اقدامات کی مذمت کی۔

دوسری جانب چین اور پاکستان سمیت 35 ممالک نے ووٹ دینے سے گریز کیا، جبکہ بیلا روس، اریٹیریا، شمالی کوریا اور شام نے قرارداد کیخلاف ووٹ دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں روسی حکومت کی نیوکلیئر فورس کو الرٹ رکھنے کے اقدامات کی بھی شدید مذمت کی۔

یاد رہے کہ یورپی یونین، برطانیہ، کینیڈا اور ترکی سمیت متعدد ممالک نے روس کی مذمت کرنے کیلئے پاکستان پر بھی دباؤ ڈالا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved