امریکی صدر جوبائیڈن کی روسی ہم منصب پیوٹن کو بڑی دھمکی

2  مارچ‬‮  2022

امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر کو اندازہ نہیں ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے امریکی فضائی حدود کوروس کے لیے بند کرنے کا اعلان کر تے ہوے یوکرین پرروس کے حملے کے خلاف اسٹیٹ آف دی یونین  تقریر میں روسی صدر کو خبردرا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کیساتھ کیا ہونے والا ہے۔

امریکی صدرنے اپنی اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہاکہ روس صرف میدان جنگ میں اپنی جارحیت کا فائدہ اٹھا سکتا ہے، لیکن مجموعی طورپراور طویل عرصے کے تناظر میں روس کو ان اقدامات کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے روسی صدر کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یوکرین کیخلاف فوجی کاروائی سے قبل غلط اندازے لگائے، لیکن اب روس کی معیشت تباہ ہو گی، اور اس کے ذمہ دارصرف پیوٹن ہوں گے۔

اس موقع پرجوبائیڈن نے روس کے سامنے ڈٹ جانے پریوکرینی صدر کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ آج آٹھویں روز میں داخل ہو چکی ہے، اور روسی افواج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو چکی ہیں۔ بیلاروس کی سرحد پردونوں ممالک کے مذاکرات میں یوکرین نے روسی وفد سے فوری طورپریوکرین سے اپنی فوجیں نکالنے اورسیزفائرکا مطالبہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved