ماں نےاپنی دو بہنوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو زہر دے کر مار ڈالا

3  مارچ‬‮  2022

لاہورکے علاقے چونگی امرسدھو میں ماں نے اپنی دو بہنوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ مدعی مقدمہ ناصر حسین کی اپنی بیوی سائرہ سے گھریلو رنجش چل رہی تھی، یکم مارچ کو شام 7 بجے جب وہ گھر پہنچا تو پتا چلا کہ اس کی بیوی سائرہ نے ناصر کی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 17 سالہ بیٹی لائبہ کو لے کر ایک کمرے میں چلی گئی، لائبہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور وہ باتھ روم میں گرگئی، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی۔ایف آئی آر میں ناصر نے الزام عائد کیا ہے کہ سائرہ اور اس کی دو بہنوں نے ملی بھگت سے اس کی بیٹی کو زہر دے کر جان سے مارا۔
ایف آئی آر کے مطابق سائرہ وقوعہ کے بعد گھر سے فرار ہو گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved