اربوں روپے کی قیمتی گاڑیاں سمندر میں ڈوب گئیں

3  مارچ‬‮  2022

27 ارب روپے کی بیش قیمت گاڑیاں ڈوب گئیں۔

جرمنی سے امریکا جانے والا دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں سے لدا مال بردار بحری جہاز شمالی بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا۔

فلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز کے ڈوبنے سے قبل ہی کپتان سمیت عملے کے 22 خوش قسمت افراد کی جان بچائی جا چکی تھی۔یہ مال بردار جہاز اپنے قیمتی سامان سے لدا جرمنی کے پورٹ ایمڈین سے امریکہ جا رہا تھا جب 16 فروری کو دوران سفر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ جہاز پر لدا مال کوئی عام مال نہیں بلکہ دنیا کی مہنگی ترین 4 ہزار گاڑیاں تھیں جن کی مالیت تقریبا 27 ارب روپے تھی۔لگژری کاریں بنانے والی بینٹلے کمپنی کے مطابق جہاز پر اُن کی 189 نئی نویلی گاڑیاں موجود تھیں جبکہ پورشے کمپنی نے کہا ہے کہ ڈوبنے والے جہاز پر ان کی 1100 گاڑیاں لدی ہوئی تھیں۔

یہ گاڑیاں جرمنی سے امریکہ کے روڈ آئی لینڈ‘ پہنچائی جانی تھیں جہاں اُن کو صارفین کے حوالے کر دیا جاتا مگر دوران سفر ہی بحری جہاز آہستہ آہستہ پانی میں غرق ہونے لگا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ تمام گاڑیاں ہی انشورڈ تھیں اور والکس ویگن کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان گاڑیوں کی انشورنس کی مالیت 116 ملین برطانوی پاؤنڈ بنے گی۔اس واقعے کے بعد پرتگال کی بحریہ کے مطابق جہاز کے عملے کو چار مرچنٹ جہازوں اور پرتگالی فضائی عملے کی مدد سے نکال کر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved