تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار،80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط

3  مارچ‬‮  2022

اپوزیشن نے حکومت  کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا۔ جس پر 80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد کے مسودے پر پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی، اے این پی، بی این پی مینگل اور دیگر کے دستخط ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر رکھی ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر کو اس ضمن میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ مسودے میں کہا گیاہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اورغیریقینی صورتحال ہے، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے  جب کہ قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھوچکے ہیں، اس صورتحال کے تناظر میں قائد ایوان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاتی ہے۔اپوزیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ حزبِ اختلاف کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved