پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا

3  مارچ‬‮  2022

پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے کی ویڈیو جاری  کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارتی کلاوری کلاس آبدوز کا یکم مارچ کو پاک بحریہ کی انسداد سب میرین یونٹ نے سراغ لگایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کا بھارتی آبدوز پکڑنے کا گزشتہ 5 سال میں یہ چوتھا واقعہ ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا جانا پاک بحریہ کی مستعدی اور عزم کا عکاس ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved