انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان کی مداح ہیں۔
فصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ہیتھر نائٹ کی تصویر پوسٹ کرکے ان سے سوالات کرنے کا کہا گیا۔
Thumbs up if you’re taking over the England Cricket Twitter today! 👍
Get your questions in for @Heatherknight55 ahead of our World Cup campaign that gets underway on Saturday 👇 #TeamEngland | #CWC22 pic.twitter.com/ss1EcgY172
— England Cricket (@englandcricket) March 3, 2022
جس پر ایک پاکستانی صارف نے ہیتھر نائٹ سے ان کی پسندیدہ پی ایس ایل ٹیم سے متعلق پوچھا ۔
جواب میں ہیتھر نائٹ نے کہا کہ انہیں ملتان سلطانز پسند ہے کیونکہ وہ رضوان کی بہت بڑی مداح ہیں۔ واضح رہے کہ ہیتھر نائٹ کی قیادت میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں ااپنے ٹائٹل کے دفاع کی جنگ کا آغاز ہفتے کے روز سے کرے گی۔
Multan Sultans, big fan of Rizwan https://t.co/wBId0crAyJ
— England Cricket (@englandcricket) March 3, 2022