وزیر اعظم عمران خان کی مونس الہی سے ملاقات ،آئندہ کا لائحہ عمل طے

3  مارچ‬‮  2022

متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد عمران خان بھی مقابلے کرنے کے لیے سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئے ہیں۔

زرا   ئع کے مطابق   وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی امور اور اتحاد کے معاملات پر بات چیت کی گئی،اس موقع پر مونس الٰہی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ہیں آگے بھی ملکر ساتھ چلنا ہے،سیاسی منظر نامے پر ساتھ ساتھ چلنا ہے۔

دوسری جانب  اتحاد کے معاملات پر کوارڈینیشن کی ذمہ داری وفاقی وزیر اسد عمر کو سونپ دی گئی، اسد عمر سیاسی معاملات پر مسلم لیگ ق کی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے چودھری برادران کے گھر جا کر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی جس میں مسلم لیگ ق کے قائدین وزیراعظم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے ترجمان ق لیگ نے دعویٰ کیا تھا کہ وزارت اعلیٰ دروازے پر دستک دے رہی ہے ، سیاستدان وقت کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو قیمت چکانا پڑتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved