بلاول بھٹو کی وزیراعظم کو استعفے کیلئے 5 دن کی مہلت

3  مارچ‬‮  2022

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو استعفے کیلئے 5 دن کی مہلت دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ سے احمد پور شرقیہ میں خطاب کرتےہوئے کہا کہ ہم نالائق، ناجائز حکومت کو ہٹانے کیلئے نکلے ہیں، اسلام آباد میں کٹھ پتلی سے ٹکرائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو استعفیٰ دو اور ہمارا مقابلہ کرو، ہم تیار ہیں۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ 5 روز کے اندر مستعفی ہو جائیں، ورنہ اسلام آباد پہنچ کر آپ کا تحریک عدم اعتماد سے مقابلہ کریں گے، اور آپ کو ہٹا کر رہیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ساہیوال پہنچنے سے قبل ہی خوشخبری آ جائے گی، کیونکہ ہمارے نمبرز پورے ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے حکومت کے اتحادیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس حکومت کیساتھ نہیں ہیں، آپ بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیں۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے نجی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو عمران خان نے پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنایا ہوا ہے، وہ مفت میں ہمارا ساتھ نہیں دیں گے، انہیں کوئی بڑی آفر کرنی پڑے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved