اقوام متحدہ میں روس کیخلاف قرارداد پر پاکستان کی خاموشی، اراکین کانگریس امریکی حکومت پر برس پڑے

3  مارچ‬‮  2022

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کیخلاف قرارداد میں پاکستان کے ووٹ نہ کرنے پر امریکی اراکین کانگریس نے وزیر خارجہ پر کڑی تنقید کی ہے۔

کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کانگریس نے امریکی نائب وزير خارجہ برائے جنوبی ایشیاء سے سوال کیا کہ کیا اقوام متحدہ میں روس کیخلاف قرارداد کے دوران پاکستان سے رابطہ کیا گیا؟ کیا دفتر خارجہ سے کسی نے پاکستانی حکام کو فون کیا، کیا پاکستان کی حمایت طلب کی گئی؟

ان سوالات پر امریکی نائب وزیر خارجہ نے جواب دیا ، کہ پاکستان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

اراکین سینیٹ نے سوال کیا کہ جنوبی ایشیاء میں سری لنکا تک نے اس قرارداد کی حمایت نہیں کی، کیا کسی نے وزیراعظم عمران خان یا وزیر خارجہ کو اس اہم مقصد کیلئےفون کیا؟  امریکہ کے نائب وزیر خارجہ کے نفی میں جواب پر اراکین سینیٹ نے حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ سفارتکاری میں یہ رویہ انتہائی مایوس کن اور باعث تشویش ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں روس کیخلاف قرارداد اکثریت سے منظور کر لی گئی ہے، لیکن چین اور پاکستان سمیت 35 ممالک نے اس قرارداد پر ووٹ دینے سے گریز کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved