تحریک عدم اعتماد میں جہانگیر ترین گروپ کا کردار، پی ٹی آئی کا موقف سامنے آ گیا

3  مارچ‬‮  2022

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں جہانگیرترین گروپ کے کردار پر پاکستان تحریک انصاف کا موقف سامنے آ گیا ہے۔

عمر کوٹ میں سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ہوا نکل چکی ہے، پوری پارلیمنٹ کو عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں ترین گروپ کا کوئی وجود نہیں ہے، صرف عمران خان گروپ ہے، اور یہی تحریک انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم بھی ہمارے مارچ میں بھرپور شرکت کر رہی ہے۔ ق لیگ نے بھی عمران خان کے ساتھ عہد نبھانے کا اعلان کیا ہے۔

علاوہ ازیں میرپور خاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں اعتماد ہے ہمارے ایم این ایز اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے، زر اور زرداری کی سیاست ان کو خریدناچاہتے ہیں لیکن انہوں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ بکاؤ مال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوٹ پی پی کا ووٹ عمران خان کا، یہ فارمولا بُرا نہیں، جسے تحریک انصاف کو چھوڑنا ہے وہ آج ہی چھوڑ جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved