ملک بھر شعبان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم شعبان 5 مارچ کو ہو گی۔
مرکزی و زونل روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی مولانا خبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا،انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا ، ملک کے کسی گوشے سے چاند نظر آنے کی روئیت موصول نہیں ہوئی۔
وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں شعبان المعّظم کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پاکستان میں یکم شعبان 5 مارچ (بروز ہفتہ) جبکہ شب برأت 19 مارچ کو منائی جائے گی۔
مولانا خبیر آزادکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک پیسوں کی نہیں نیکیوں کی کمائی کا مہینہ ہے، ذخیرہ اندوزی کرنا غیر شرعی ہے، ایسے عناصر آخرت کی فکر کریں،انہوں نے کہا کہ حضور اکرمﷺ شعبان سے ہی رمضان کی تیاری شروع کر دیتے تھے۔