مذاکرات کیساتھ روس کا یوکرین میں جنگ کے متعلق بڑا اعلان

3  مارچ‬‮  2022

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، اس دوران روس کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے کہا ہے کہ روسی وفد نے اس ہفتے کے آغاز میں یوکرینی مذاکرات کاروں کو اپنے مطالبات پیش کر دئیے ہیں، اس سلسلے میں ماسکو اب مذاکرات کے اگلے مرحلے میں کیف کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یوکرین کی حکومت کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، لیکن اس کیساتھ یوکرین کی فوجی طاقت کو ہر قیمت پر تباہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کو مسلح کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں، مغربی ممالک نے یوکرین میں فوجی اڈے بنائے، انہیں فوجی تربیت دی، تاکہ یوکرین کو روس کیخلاف تیار کیا جا سکے۔

وزیر خارجہ نےمزید کہا کہ مغربی ممالک کی مداخلت کے باعث  یوکرین روس کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا تھا، اس لئے مجبوری میں یہ کاروائی کرنا پڑی، جو یوکرینی افواج کی پسپائی تک جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ یوکرین بیلاروس کی سرحد پر یوکرین اور روس کے وفود کے مابین مذاکرات کا آغاز رواں ہفتے ہوا تھا، جس میں یوکرین نے روس سے فوری طور پر سیز فائر کا مطالبہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved