سعودی عرب کا پاکستان کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

3  مارچ‬‮  2022

سعودی عرب نےپاکستان کو بڑا ریلیف دینے  کا فیصلہ کرتے ہوے قرضوں کی ادائیگی آئندہ 6 ماہ کیلئے مؤخرکردی ہے۔

اسلام آبادمیں پاکستان کو قرضہ مئوخرکرنے کے فیصلہ کیلئے منعقد ہونے والی تقریب میں گزشتہ روز وزیراقتصادی امور عمرایوب سےسعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی ترقیاتی فنڈزکے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرسعود عید آرالشمری بھی موجودتھے ۔  معاہدے کے تحت مئی 2022ء تا دسمبر 2021ء تک کا قرضہ 6 سال  میں ادا کیا جائے گا قرضہ 6سال میں 2 اقساط میں ادا کیا جائے گا ۔

سعودی عرب جی 20 ممالک کے تحت پاکستان کو ریلیف دے گا سعودی عرب نے پاکستان کے 84کروڑ 60 لاکھ   ڈالر کا ْ قرضہ مؤخرکردیا۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون سمیت سعودی تیل کی سہولت سےمتعلق گفتگوکی گئی جب کہ جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved