روس یوکرین مذاکرات میں عام شہریوں کو انخلا کیلئے محفوظ رستہ فراہم کرنے پر اتفاق رائے

3  مارچ‬‮  2022

روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سویلین آبادی کو انخلاء کیلئے محفوظ رستہ فراہم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں شامل یوکرین کے مذاکرات کار نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ یوکرین کے جنگ زدہ علاقوں سے عام شہریوں کو انخلا کیلئے محفوظ رستہ فراہم پر دونوں ممالک کا اتفاق ہو گیا ہے۔ یوکرین کے مذاکرات کار کا کہنا تھا کہ سیز فائر کیلئے کی گئی بات چیت کے وہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے، جس کی توقع کی جا رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر کے مشیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے شہریوں کے انخلاء کیلئے ممکنہ طور پرعارضی جنگ بندی تصور کرلی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ممالک جنگ زدہ علاقوں میں خوراک اور ادویات کی ترسیل کیلئے بھی اتفاق رائے کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزروسی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ  یوکرین کی حکومت کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، لیکن اس کیساتھ یوکرین کی فوجی طاقت کو ہر قیمت پر تباہ کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved