بھارت میں زوردار دھماکے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گھر میں دھماکے سے 11 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں .
واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا، بہار کے ضلع بھاگلپور کے علاقے تھانہ تاتار پور کی حدود میں رات گئے ایک مکان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد کی موت ہوئی ہے اور 16 زخمی ہیں، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی، دھماکے کی وجہ سے قریبی کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا،
جائے وقوعہ پر پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ پورے علاقے میں آواز سنی گئی،دھماکے سے دو منزلہ مکان زمین بوس ہو گیا ہے جبکہ قریبی مکان بھی ہل کر رہ گئے ہیں، دھماکے میں 11 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے ، پولیس نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کا تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس قریبی علاقوں میں تلاشی لے رہی ہے ،پولیس کے مطابق یہاں پٹاخے بنانے والی فیکٹری ہو سکتی تھی تا ہم ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہاں کیا ہوتا تھا اور دھماکہ کیسے ہوا؟