پشاور، جامع مسجد میں دھماکا، 30 افراد شہید، متعدد زخمی

4  مارچ‬‮  2022

پشاور کے  قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 نمازی شہید جبکہ 50 زخمی ہوئے ہیں۔

پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد میں دھماکے  سے 30 افراد شہید اور اس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کا تعین کررہی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق،  دھماکا جمعے کی نماز کے دوران پیش آیا۔ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹرسیف کا کہناہےکہ  اطلاع ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا اورکارروائی کی۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے سے قبل علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور اس کے بعد مسجد کے اندر دھماکا ہوگیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی، ریسکیو ، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان  نے پشاور دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved