یوکرین کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ پر روس کی بمباری، بڑی تباہی کا خدشہ

4  مارچ‬‮  2022

یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ انربودار کے جوہری پلانٹ میں دھماکا ہوا تو چرنوبل سے 10 گنا زیادہ تباہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق روس کی یوکرین میں فوجی کارروائی کا نواں روز ہے ، آج صبح روسی فوجیوں نے ٹینکوں کی مدد سے زیپوریزیا شہرمیں داخل ہونے اورجوہری پلانٹ پر شیلنگ کی۔

روسی فوجیوں نے جوہری پلانٹ پرقبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن یوکرین کے فوجیوں اورمقامی رہائشیوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔شیلنگ کے باعث جوہری پاور پلانٹ میں خوفںاک آگ بھڑک اٹھی اور آتشزدگی سے جوہری پاور پلانٹ میں ریڈیایشن کا لیول بڑھ گیا تاہم فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس حوالے سے یوکرین کے وزیرِ خارجہ دمترو کولیبا نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ روسی افواج نے زپورزیا پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ، جو یورپ کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے۔یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے نے اس خدشات کو جنم دیا ہے کہ تباہ شدہ پاور اسٹیشن سے تابکاری کا اخراج ہو سکتا ہے۔یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے کہا کہ کہ روس کے علاوہ کسی بھی ملک نے کبھی جوہری توانائی کے یونٹوں پر گولہ باری نہیں کی ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کے علاوہ کسی بھی ملک نے کبھی جوہری توانائی کے یونٹس پر گولہ باری نہیں کی، یہ ہماری تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، دہشت گرد ریاست نے اب جوہری دہشت گردی کا سہارا لیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved