پشاور دھماکا بڑی سازش کی کڑی ہے، فواد ،پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکی کوشش ہے، وزیر داخلہ

4  مارچ‬‮  2022

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکا ایک بڑی سازش کی کڑی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے ماضی میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان شاءاللّٰہ اب بھی پاکستان کے دشمن ناکام ہوں گے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ بھی جاری نہیں ہوا تھا، غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔

خیال رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 30 افراد شہید اور 50 زخمی ہو چکے ہیں۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو کا آپریشن جاری ہے اور جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved