رواں مالی سال میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں 13.9 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 24.22 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): پاکستان اورشمالی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں 13.90 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 24.22 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں شمالی یورپ کے ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، یوکے اورخطہ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.715ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.90 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.506 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔
جنوری 2021ء میں شمالی یورپ کے ممالک کو222.88 ملین ڈالرکی برآمدات ہوئیں جوجنوری 2021ء میں 231.56 ملین ڈالرتھیں۔ مالی سال 2021ء میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 2.688 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں شمالی یورپ کے ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، یوکے اورخطے کے دیگرممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.22 فیصدسے زیادہ کی نموریکارڈکی گئی ہے۔
جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں شمالی یورپ کے ممالک سے 921.53 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی یورپ سے درآمدات کاحجم 741.82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
جنوری میں شمالی یورپ سے درآمدات کاحجم 154.29 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجنوری 2021ء میں 105.80 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2021 میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات کا کل حجم 1.330ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان اور شمالی یورپ کے مابین برآمدات میں 24 فیصد اضافہ
4
مارچ 2022