وفاقی حکومت کی رمضان المبارک کیلئے 8 ارب 28 کروڑ کا بڑا پیکج دینے کی تیاریاں

4  مارچ‬‮  2022

حکومت نے رمضان کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کے بڑے رمضان پیکج دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکچ دینے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے تحت رمضان میں  19 اشیاء ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 84 کروڑ روپے کا رمضان پیکج دیا گیا تھا، تاہم رواں برس مہنگائی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے 8 ارب 28 کروڑ روپے کا پیکج دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی پر دینے کی تجویز ہے، جس کیلئے 4 ارب 5کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے، علاوہ ازیں آٹے پر 2 ارب 53 کروڑ 40 لاکھ روپے، جبکہ چینی پر 75 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

یوٹیلٹی سٹور ذرائع کے مطابق باسمتی اور سیلہ چاول، دال چنا، دال مسور، سفید چنے سمیت دیگر اشیاء پر 76کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے 1500 سے زائد مختلف برانڈڈ اشیاء پر بھی شہریوں کو ریلیف دیا جا ئے گا، جس کیلئے انتظامیہ مختلف برانڈز سے رابطہ کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved