بھارتی رافیل کا توڑ، پاکستانی بیڑے میں نئے طیارے شامل

4  مارچ‬‮  2022

بھارتی رافیل طیاروں کا تورڑ پاکستان نے  حاصل کر لیا، نئے طیارے  شامل ہونے سے پاکستانی بیڑا مظبوط ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  چینی ساختہ جے ٹین سی طیارے پاکستان پہنچ گئے،جے ٹین سی طیارے ایف 16 کے مقابلے میں کہیں زیادہ جدید ہیں، تیزرفتار اور اسلحہ سے لیس ہیں، جے ٹین سی طیارے فضا میں برتری قائم کرنے والے فور پلس پلس جنریشن سے تعلق رکھتے ہیں۔

جے 10 پی ایل 15 میزائل سے دشمن کے جہاز کو اس کی سرزمین پر ہی تباہ کیا جا سکتا ہے، یہ جدید ترین ملٹی رول سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز لڑاکا طیارہ ہے۔

جے ٹین بیک وقت کئی اہداف کو ایک ہی وقت میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،طیارے کا پائلٹ ہیلمٹ، ملٹی فنکشن ڈسپلے سے اہم ترین آپریشنز سرانجام دے سکتا ہے۔

جے ٹین طیاروں کو جلد پاک فضائیہ میں باضابطہ شامل کیا جائے گا، جے 10 فضا سے فضا، زمینی اور بحری اہداف کے خلاف اسٹرائیک آپریشنز میں کارگر ہے۔

جے ٹین سی میں جدید ترین ریڈار نصب، ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے مسلسل گائیڈ کرتا ہے، 23 مارچ کو جے ٹین سی کا اسکواڈرن فلائی پاسٹ کرے گا۔

جے ٹین سی بھارت کے جدید ترین طیاروں رافیل اور سخوئی طیاروں کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved